Neut`s Trends

Dream Big and Dare to Fail. -NORMAN VAUGHAN-

Friday, 13 February 2015

ویلنٹائن ڈے سے معاشرےمیں پھیلتے منفی رجحانات



ویلنٹائن ڈے  سے معاشرےمیں  پھیلتی برائیاں

 ویلنٹائن ڈے ہماری زندگی میں اس کی ضرورت نہیں لکن پھر بھی مسلم ممالک اس دن کو بڑے جوش و خروش سے مناتی ہے -ہم سب مسلمان یہ با خوبی جانتے ہیں کہ یہ مغربی ممالک کا تہوار ہے لیکن پھر بھی ہم اس دن کو پیار باٹنے کا دن سمجھتے ہیں- کیا مسلمانوں کیلئے یہ ایک ہی دن محبت کے اظہار کیلئے ہے؟ مسلمانوں کیلئے تو الله نے دو ہی تہوار مقرر کیے  ہیں اور ہر دن آپس میں پیار و محبت باٹنے کا حکم دیا ہے -ویلنٹائن دے کے موقے پھولوں کی دکان سجاوٹ سے آرائش نظر آتی ہے ہر کونے میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کو پھول دیتا نظر آتا ہے - نوجوان اپنے لباس میں لال رنگ کا انتخاب کرتے ہیں -اس کا  رجحان تیزی سے بڑھتا نظر آرہا ہے اور اس کو فروغ دینے میں ہمارے ٹی وی چیننل نے اہم کردار ادا کیا ہے اس دن کیلئے خاص پروگرام کا کا انعقاد کیا جاتا ہے  ان پروگرام میں لوگ سرعام اپنی محبت کا اظہار  کرتے ہیں - ویلنٹائن ڈے کے موقے پر صرف بہودگیاں پھیلتی نظر آتی ہیں -ہم نے مغربی ممالک کے تہواروں کو اپنے اوپر مسلط کر لیا ہے جس سے مسلم ممالک میں  برائی پھلتی جا رہی ہے -کیا اسلام ہمیں ایسا کوئی بھی دن منانے کی تلقین کرتا ہے ؟جس سے معاشرے میں جھوٹ،حرانیت اور بیہودگی کو فروغ ہو- ایسے دن کی ہمارے معاشرے میں کوئی ضرورت نہیں ہے جس سے دین خراب ہو اسلام ہمیں اسکی اجازت نہیں دیتا - مسلمانوں کے لئے الله نے ہر دن خوشیوں اور پیارباٹنے  کا دن ہے اس کیلئے کسی مخصوس دن کی ضرورت نہیں ہے -                                                              












No comments:

Post a Comment