سادگی میں چھپی وہ معصومیت
لوٹا دو نہ مجھ کو وہ دور پرانا
پاکستان کے چار صوبے ہیں اور سب کی اپنی الگ پہچان ہے ہر صوبے کے اوڑھنے بچھونے کے منفرد انداز ہیں - پاکستان ملک بھر میں اپنی ثقافت کی وجہ سے مشہور ہے ،لیکن اسکی اپنی ثقافت کہیں دور کھوتی جا رہی ہے - مشرقی ممالک کے پہناوے کو لوگوں نے اپنے اوپر مسلط کر لیا ہے اگر کوئی لڑکی پردے میں سادہ لباس نظر آے تو ہم کہتے ہیں اسے دیکھو اب تک پرانے دور میں جی رہی ہے نیا انداز سے واقف نہیں ہے بہن جی کہیں کی - نہیں بلکہ ایسا نہیں ہے ہمارا خیال ہوتا ہے کے وہ بھی ہماری طرح بیہودہ قسم کے لباس زیب تن کرے جیسے ہم دنیا کو دیکھ کر بدل رہے ہیں ویسے وہ بھی بدلے ، مگر اسلام تو ہمیں بتاتا ہے کہ ایک عورت کی خوبصورتی پردہ اور سادہ لباس ہے اسکی سادگی ہی اسکا زیور ہے تو پھر ہم کیوں اتنے مہنگے لباس ، زیورات اور دوسری فضول چیزوں میں پیسہ اور وقت برباد کرتے ہیں - پاکستان کی مغربی ثقافت تو دنیا بھر میں مانی جاتی ہے اسکے نفس کام سادہ آنکھوں کو چھونے والی سادگی ہمیں کیوں نہیں نظر اتی شاید ہم مشرقی ممالک کی رنگینوں میں اتنا کھو چکے ہیں کہ ہمیں اپنے ممالک کا حسن نظر ہی نہیں اتا - اے کاش کے پھر سے وو دور آجاے جو پہلے زمانے کے لڑکی لڑکے میں ہوا کرتا تھا وہ بھولپن ، معصومیت آنکھوں میں چھپا وہ مفرد حسن - معا شرے میں ابھرتی یہ بیہودگی مجھے نہیں دیکھنی آجاؤ لوٹ کر وہ دور پرانا -
